دبئی ۔ راس الخیمہ کی ایک عدالت نے شوہر کا انسٹاگرام اور سنیاپ چیٹ اکاؤنٹ بند کرنے کے مقدمہ میں بیوی پر پانچ ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے۔امارت الیوم کے مطابق پبلک پراسیکیوشن الزامات میں ملزمہ نے متاثرہ شخص کی اپنی ملکیت میں موجود مساج سنٹر کی ویب سائٹ تک رسائی میں رکاوٹ پیداکردی اور مطالبہ کیا کہ سائبرکرائم کے قانون کی دفعات کے مطابق اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔شوہر نے راس الخیمہ پولیس کے سامنے ایک رپورٹ لکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کی اہلیہ نے انھیں انسٹاگرام اور سنیاپ چیٹ میں بلاک کیا ہے۔اگرچہ وہ مرکز کے اکاؤنٹس کا اصل مالک ہے، جبکہ اس کی بیوی نے دھمکی دی کہ وہ اس سنٹر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ختم کرے۔ملزمہ نے پبلک پراسیکیوشن سے اس دھمکی سے لاتعلقی کا اظہارکیا اور خود کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مالکہ بتایا۔ شوہر نے بتایا کہ وہ ایک مساج سنٹر کا مالک ہے اور اس نے ملزمہ کو منیجر مقررکیا، ان کی اہلیہ نے شوہر کی درخواست پر مساج سنٹرکا انسٹاگرام پراکاؤنٹ بنایا تاکہ اس کی تشہیر کی جاسکے، چنانچہ اس میں موجود تمام نمبر اسی سنٹر ہی کے ہیں۔انھوں نے مزید یہ کہا کہ ملزمہ نے انتظامی اور مالی بدعنوانی کی ہے جس کا انہیں پتہ چل چکا ہے اور اسی وجہ سے وہ یہ دھمکی دینے پر مجبور ہوگئی کہ انہیں سنٹرکے ڈائریکٹر کے طور پر ظاہرکرے گی۔
جس کی وجہ سے خواتین گاہگ نہیں آئیں گی اوراس نے اسے انسٹاگرام پر بلاک کر کے ان کا نمبر شائع کیا، جس کی وجہ سے وہ شرمندہ اور پریشان تھے۔راس الخیمہ میں حکومت کے کرائم کے اعداد و شمارکے تجزیہ نگار نے کہا کہ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمہ نے اپنے شوہرکو بلاک کیا ہوا ہے۔