شوہر کے قتل کے الزام میں مصری اداکارہ گرفتار

,

   

Ferty9 Clinic

قاہرہ ۔مصرکی مشہور فنکارہ عبیر بیبرس کو شوہر کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے فنکارہ کو تحقیقاتی سنٹر منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق مصر کی معروف فنکارہ عبیر بیبرس پر الزام ہے کہ انہوں نے شوہر کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع پڑوسیوں نے پولیس کو دی تھی۔پڑوسیوں نے پولیس کو ٹیلی فون پر بتایا کہ فنکارہ کے گھر سے جھگڑنے کی آوازیں آرہی تھی جو یک دم کسی کی چیخ سے ساتھ بند ہوگئیں۔پولیس کو دی جانے والی اطلاع میں شک ظاہرکیاگیا تھا کہ فنکارہ کے گھر میں جھگڑے کے بعد مکمل خاموشی سے لگتا ہے کہ فریقین میں سے کوئی ایک ہلاک ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پرفنکارہ کے فلیٹ میں پہنچ گئی جہاں ایک شخص خون میں لت پت پڑا تھا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ وہ مر چکا ہے۔ پولیس کے بموجب کہ فنکارہ نے ابتدائی بیان میں شوہر کوقتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔ شوہر نے تھپڑ مارا جس پر طیش میں آ کر شیشے کے گلدان سے حملہ کیا۔ ملزمہ نے کہا کہ گلدان شوہر کے سینے میں پیوست ہوگیا جس سے وہ فوری طور پر ہلاک ہوگیا۔ملزمہ نے کہا تھا کہ شوہر سے جھگڑا روز مرہ کا معمول تھا کوئی دن ایسا نہیں گزرا جب کوئی نہ کوئی جھگڑا نہ ہوا ہو اس سے تنگ آچکی تھی وقوعہ والے روز شوہر نے جب تھپڑ مارا تو میں اپنی توہین برداشت نہ کر سکی۔پولیس نے عدالت سے 15 روزہ تحقیقاتی ریمانڈ حاصل کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا۔واضح رہے کہ عبیر بیبرس 2014 میں فلمی دنیا میں آئیں۔ انہوں نے معروف مصری کامیڈی سیریل السع وفلسع پہلی بار کام کیا۔ اس کے بعد ان پر دنیائے فن کے دروازے کھلتے چلے گئے۔