کاغذ نگر۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر سے 40 کلو میٹر کی دوری پر موجود دارو گا پلی گاؤں میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ہوا۔ تفصیلات کے بموجب داروگا پلی گاؤں کے ٹی گنپتی نے اپنی بیوی کو کلہاڑی سے ٹکڑے ٹکڑے کرتے ہوئے قتل کردیا۔ شوہر بیوی کو قتل کرنے کی وجہ آپسی جھگڑے ہوسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔