حیدرآباد۔ /12 جولائی، ( سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی واردات پیش آئی۔ اپل پولیس نے مقامی عوام کی شکایت پر مکان پہنچ کرنعش کو برآمد کرلیا۔ مکان سے بدبو محسوس کرتے ہوئے عوام نے پولیس کو اطلاع دی۔ اپل پولیس کے مطابق 30 سالہ خاتون مدھو سمیتا جو اپل بھرت نگر علاقہ کے ساکن پردیپ بھولہ کی بیوی تھی شوہر کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔ اس کا تعلق ریاست اڈیشہ سے بتایا گیا ہے جو چند عرصہ سے بھرت نگر میں رہتے تھے۔ میاں اور بیوی دونوں اکثر جھگڑا کرتے تھے ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ پردیپ بھولہ نے مدھو سمیتا کا قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس اپل مصروف تحقیقات ہے۔ع