شوہر 22 دن سے افراد خاندان سے بات نہیں کرپائے: ارمیلا

   

ممبئی 30 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) اداکار سے سیاستدان بننے والا ارمیلا ماتونڈ کر نے آج اپنے سسرالی عزیز وں کے تعلق سے تشویش کا اظہار کیا ہے جو جموںو کشمیر میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سسرالی عزیز ذیابطیس کا شکار ہیں اور بی پی کی شکایت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج 22 واں دن ہے وہ یا ان کے شوہر ان رشتہ داروں سے بات نہیں کرپائے ہیں۔ ماتونڈکر نے کہا کہ وہ نہیں جانتی کہ ان کے عزیزوں کے پاس وافر ادویات ہیں بھی یا نہیں۔