٭ فیشن ڈیزائنر منیشا جئے سنگھ نے کہا کہ امیتابھ بچن کی دختر شویتا بچن نندا کو بالی ووڈ میں بہترین لباس زیب تن کرنے والی یا خوش لباس شخصیت سے جانا جاتا ہے ۔ اگرچہ کہ وہ بالی ووڈ اسٹار نہیں ہیں لیکن بالی ووڈ خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ میں جب انہیں دیکھتا ہوں تو وہ ہمیشہ سادہ لباس میں نظر آتی ہیں اور اس سے سادگی جھلکتی ہے۔ وہ صرف ٹی شرٹ اور ٹریک پائنٹ پہن کر ہی غضب نظر آتی ہیں۔
