ٹی وی ایکٹریں شویتا تیواری نے شوہر ابھینو کوہلی پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے ابھینو کوہلی کو گرفتار کرلیا ہے۔ شویتا کے مطابق شوہر نے ان کی بیٹی کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔ شویتا تیواری چھوٹے پردے کا ایک مقبول چہرہ ہے۔ وہ بگ باس بھی جیت چکی ہیں۔ خبر کے مطابق شویتا اور پلک کو پولیس اسٹیشن کے باہر دیکھا گیا ہے۔ جہاں دونوں کو روتے دیکھا گیا ہے خبر کے مطابق ابھینو اکثر شویتا اور ان کی بیٹی کے ساتھ بدتمیزی کا برتاو کرتے تھے لیکن معاملہ تب بڑھا جب ابھینو نے بنا سوچے سمجھے پلک پر ہاتھ اٹھایا تو شویتا نے اس کے لئے پولیس کا سہارا لیا۔ شویتا اس سے پہلے بھی گھریلو تشدد کا شکار ہوچکی ہیں۔ اس سے قبل ان کے پہلے شوہر راجہ چودھری شراب کے نشہ میں ان کے ساتھ مارپیٹ کیا کرتے تھے جس کے بعد شویتا نے راجہ سے طلاق لے لیا تھا۔ خبروں کی مانیں تو ابھینو کو پولیس نے گرفتار کرلی ہے۔