ممبئی، 16 جولائی (آئی اے این ایس) بالی ووڈ اداکارہ شویتا تیواری نے سماجی کارکن، موجد اور ماہرِ تعلیم سونم وانگچک کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے مطالبات کو سنجیدگی سے سنے۔ تاہم انہوں نے واضح کیاکہ وہ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی حمایت نہیں کرتیں اور ان پر سونم وانگچک کی تحریک کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔شویتا تیواری نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک طویل نوٹ شائع کرتے ہوئے لکھا سونم وانگچک ایک حقیقی مقصد، یعنی تعلیم اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کی اس جدوجہد پر توجہ دی جانی چاہیے اور حکومت کو ان کے خدشات سنجیدگی سے سننے چاہئیں۔