شویندو ادھیکاری غدار ، ٹی ایم سی کی شاندار ریالی

,

   

Ferty9 Clinic

ٹی ایم سی سے نکل کر بی جے پی میں شامل ادھیکاری کیخلاف عوام کا غم و غصہ
مدنا پور: ترنمول کانگریس سے استعفیٰ دیکر بی جے پی میں شامل ہونے والے مغربی بنگال کے سابق وزیر شویندو ادھیکاری کے گڑھ میں ترنمول کانگر یس نے شاندار ریالی نکالی۔ ریالی میں شریک عوام نے ادھیکاری کو غدار قرار دیا۔ مغربی بنگال کے مشرقی ضلع مدنا پور میں اس ریالی سے قبل بی جے پی اور ٹی ایم سی کے کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ رام نگر کے ٹی ایم سی لیڈر اکھیل گری نے اس ریالی کا انعقاد عمل میں لایا۔ادھیکاری کے حامیوں نے اعلان کیا کہ وہ بھی کل اس ریالی کے جواب میں ریالی نکالیں گے۔ حکمراں پارٹی ترنمول کانگریس نے ادھیکاری کی غداری کا سوال اٹھاتے ہوئے عوام سے کہا کہ وہ اس غدار کو ووٹ نہ دیں۔