شویندو ادھیکاری کیخلاف FIR

   

کولکاتا : مغربی بنگال اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شویندو ادھیکاری اور اُن کے بھائی سومندو ادھیکاری کیخلاف پولیس نے مشرقی مدنا پور کی ایک میونسپلٹی سے راحت کاری اشیاء کا سرقہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ 29 مئی کو کونٹائی میونسپلٹی کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹرس کے ممبر رتنا دیپ منا کی شکایت پر اتوار کو ایف آئی آر درج کی گئی ۔ شکایت کے مطابق شویندو اور سومندو جو اب بی جے پی قائدین ہیں ، اُنھوں نے سازش رچائی اور اُن کے آدمیوں نے سرکاری گودام سے 2 لاکھ روپئے مالیت کی ٹارپلین چوری کرلی ۔