سرینگر۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان میں صیانتی افواج کے ساتھ مدبھیڑ میں دو عسکریت پسند مارے گئے۔ یہ بات پولیس کے ایک ترجمان نے بتائی۔ سہ شنبہ کے دن صبح کی ابتدائی ساعتوں میں صیانتی افواج نے ضلع شوپیان کے اونیرا علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پاکر اس علاقہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور خانہ تلاشی شروع کردی جو مدبھیڑ میں تبدیل ہوگئی۔
