شکاگو میں حکومت ٹاملناڈو کے دو مفاہمت ناموں پر دستخط

   

چینائی؍شکاگو: ٹاملناڈو حکومت نے چہارشنبہ کو ریاست کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن کی موجودگی میں شکاگو، امریکہ میں دو فارچیون 500 کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے ۔ اسٹالن ریاست میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔ایک نئی سہولت قائم کرنے کیلئے انٹلیجینٹ پاور مینجمنٹ کمپنی ایٹن کے ساتھ اور چینائی میں پہلا عالمی قابلیت مرکز قائم کرنے کیلئے اٹلانٹا کے ہیڈ کوارٹر والے ایشورنٹ انک کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ۔ ایم او یو پر اسٹالن کے دورہ امریکہ کے دوسرے مرحلے کے دوران شکاگو میں ان کی موجودگی میں دستخط کیے گئے ۔