واشنگٹن ۔26 نومبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 19 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی طالبہ کو شکاگو میں پہلے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اُس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا ۔ اس سفاکانہ قتل سے اطراف و اکناف کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ رُتھ جارج نامی طالبہ کاتعلق ہندوستان کے شہر حیدرآباد سے تھا اور وہ یونیورسٹی آف الینائے میں زیرتعلیم تھی۔ ہفتہ کے روز یونیورسٹی کیمپس گیرج کے عقبی حصہ میں موجود ایک گاڑی سے اُس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ اسی دوران پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے 26 سالہ قاتل ڈونالڈ تھرمن کو شکاگو کے ایک میٹرو اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔ اس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔