شکاگو: امریکہ کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں سائرن بج گئے۔ طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی۔ سیکڑوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ بگولوں نے شمال مشرقی ریاست الینوائے کا رخ کیا۔ بگولوں سے چھتیں اُڑگئیں۔ درخت اکھڑگئے۔ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تاہم فوری طور پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔
