شکاگو میں فائرنگ ، سات ہلاک

   

Ferty9 Clinic

شکاگو،3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)امریکی شہر شکاگو میں یوم مزدور کے دوران ہوئی فائرنگ میں سات افراد ہلاک اور 30افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق یوم مزدور پر ہوئی فائرنگ میں کم ازکم سات افراد مارے گئے اور 30دیگر زخمی ہوگئے ۔این بی سی شکاگو نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین میں ایک 17سالہ لڑکا بھی ہے ۔شکاگو پولیس محکمے نے چھٹیوں والے طویل اختتامی ہفتے میں امریکی شہروں میں جرائم میں اضافے کے پیش نظر ایک ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال یوم مزدور کے اختتامی ہفتے کے دوران شکاگو میں چار افراد کو گولی مار دی گئی تھی۔