واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک کے بڑے شہروں میں وفاق کے ماتحت سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ واشنگٹن میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پرتشدد کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں وفاقی دستے شکاگو اور البوکرک میں تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکی وزیر انصاف ولیم بار نے پہلے ہی کہا تھا کہ کانساس شہر میں دو سو وفاقی پولیس کے اہلکار بھیجے گئے ہیں۔ تاہم شکاگو کے میئر نے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے صدر ٹرمپ وبا سے نمٹنے میں اپنی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔