شکایت سے برہم نوجوان نے گھر کو آگ لگادی

   

لکھنو ۔ اترپردیش کے گورکھپورکے چوری چوڑا تھانہ علاقے سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قبل دیوریا میں منعقد ہونے والی شادی کی تقریب میں دولہا بن کرگیا تھا۔ وہاں اس کا کچھ مقامی لوگوں سے جھگڑا ہوا۔ گاؤں کے ایک شخص نے نوجوان کے تایا سے اس کی شکایت کی۔ اس شکایت سے نوجوان ناراض ہوا اور اس نے شکایت کنندہ کے گھرکو آگ لگا دی۔ یہ ایک اچھا اتفاق تھا کہ وہ اس دن گاؤں کے گھر میں سویا نہیں تھا، اس لیے وہ بچ گیا۔ واقعے میں گھر میں رکھی بولوروکار اور دیگر سامان جل گیا۔ متاثرہ نے اس معاملے میں پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔ خیرآباد گاؤں کے رہنے والے لال جی نشاد نے پولیس کو بتایا کہ وہ لگان وغیرہ میں بولیروکارکرایہ پر بک کرتے ہیں۔10 دسمبرکو میری بولیروکار دیوریا ضلع کے گوری بازار تھانہ علاقے میں واقع کرمجیت پور گاؤں میں شادی کی بارات کے ساتھ گئی تھی۔ اس دوران گاؤں کے رہنے والے امان سونکر ولد سیولال اپنے دوستوں کے ساتھ شادی کی بارات میں گئے ہوئے تھے۔ شادی کی بارات میں اس نے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا شروع کردیا۔ میں نے اوردوسروں نے اسے سمجھایا لیکن وہ نہیں مانا۔جس پر میں نے اس کی شکایت اس کے بڑوں سے کی تھی ۔