شکایت کنندوں کیساتھ بہتر سلوک کرنے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic


نارائن پیٹ میں پولیس عہدیداروں کے اجلاس سے ایس پی کا خطاب، سالانہ جرائم کا جائزہ

نارائن پیٹ : ضلع ایس پی نارائن پیٹ ڈاکٹر ایم چیتنیا آئی پی ایس نے ضلع ایس پی آفس ہیڈکوارٹر میں سالانہ جرائم کے متعلق جائزہ اجلاس کی نگرانی کرتے ہوئے ضلع میں جرائم کی شرح اور متعدد نوعیت کے جرائم سال 2018-19 ء اور 2020 ء میں درج مقدمات کا جائزہ لیا اور اس سلسلے میں اعلیٰ عہدیداروں کو مناسب سفارشات کیں۔ تھانوں اور سرکل انسپکٹرس اور سب انسپکٹرس کو ہدایت دی کہ مقدمات زیرالتواء نہ رکھیں اور مقدمات کی صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں۔ انھوں نے کہاکہ متاثرین کی شنوائی اور مسئلہ کی یکسوئی کے لئے اُنھیں اعتماد میں لیا جائے۔ انھوں نے پولیس عہدیداران کو ہدایت کی کہ شکایت لے کر پولیس اسٹیشن آنے والے افراد کے ساتھ بہتر سلوک کریں اور ان کی شکایات کو صبر و سکون کے سماعت اور فوری یکسوئی کے اقدامات کریں۔ انھوں نے کہاکہ سائبر کرائم کے بارے میں چوکس رہیں۔ آن لائن دھوکہ دہی سے عوام کو آگاہ کریں اور اس طرح کی دھوکہ دہی سے بچنے کی ترغیب دیں۔ انھوں نے دیہی عوام کو گاؤں میں اجنبی افراد کی آمد و رفت پر نگاہ رکھنے کے لئے سی سی کیمروں کی تنصیب کا مشورہ دیا۔ انھوں نے چھوٹے موٹے مقدمات کے ازالہ کے لئے اور جرائم پر قابو پانے کے لئے چالانات کرنے کی ہدایت کی۔ گشتی پارٹیوں کو 7×24 دن ہمیشہ گشت کرنے، ڈائیل 100 پر فوری اطلاع کرنے کی لوگ عادت ڈالیں۔ تھانوں کے ریکارڈ کو آن لائن ایچ آر ایم ایس اپلی کیشن کے ذریعہ محفوظ کرنے کی بھی انھوں نے ہدایت دی۔ اس پروگرام میں ڈی ایس پی مدھو سدن راؤ، سی آئی شنکر افتخار احمد سب انسپکٹرس، ایس آئی ٹی کور ٹیم پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔