٭ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے دہلی پردیش کانگریس کے سربراہ سبھاش چوپڑا اور دہلی کانگریس کے انچارج پی سی چکو کا استعفیٰ منظور کرلیا اور شکتی سنگھ گوہل کو دہلی میں اے آئی سی سی کا عبوری انچارج مقرر کیا ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک بھی نشست پر کامیابی حاصل کرنے میں پارٹی کی ناکامی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔
