ایڈیلیڈ۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ڈے نائیٹ ٹسٹ میچ میں آٹھ وکٹ سے ملی شرمناک شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ اس شکست کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔ ہندوستان کو پہلی اننگز میں53 رنزکی سبقت ملی تھی لیکن تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہی جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنس نے ہندوستانی بیٹسمینوں پر قہر برپاکیا اور محض36 رنز کے اسکور پر اس کی اننگز ڈھیر کردی۔ کوہلی نے کہا اس شکست کو الفاظ میں بیان کرنا بے حد مشکل ہے ۔ ہم نے پہلی اننگز میں60 رنز کے قریب کی سبقت حاصل کرلی تھی اور اس کے بعد ہماری بیٹنگ پوری طرح ناکام رہی۔