شکست کیلئے سابق سی جے آئی چندر چوڑذمہ دار:سنجے راؤت

   

ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں مہا وکاس اگھاڑی کی شکست کے بعد شیوسینا (یو بی ٹی) لیڈر سنجے راوت نے سابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ پرسنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے ریاست میں ایم وی اے کی شکست کے لیے سابق سی جے آئی کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے سنجے راوت نے انتخابی عمل کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا اور مہاراشٹرا میں دوبارہ بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس الیکشن میں ای وی ایم ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔یہ نتیجہ رہنے دیں لیکن بیلٹ پیپر کے ذریعے دوبارہ الیکشن کرائیں اور پھر ہمیں ایسا نتیجہ دکھائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کچھ ہوا اس کیلئے چندر چوڑ ذمہ دار ہیں تاہم انہوں نے کوئی تفصیلی شیئر نہیں کیں۔