شکیب الحسن ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر

   

ابوظہبی۔ بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن عضلات میں جکڑن کی وجہ سے یہاں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شکیب عضلات میں جکڑن کے باعث جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ عابدین نے یہ بھی کہا کہ زخم کی شدت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے اور پاکستان کے خلاف19 نومبر سے شروع ہونے والی محدود اوورس کی گھریلو سیریز میں ان کی شرکت کا فیصلہ فزیو تھراپسٹ جولین کالفیٹو کی رپورٹ کے بعدکیا جائے گا۔