شکیب الحسن کے خلافقتل کا مقدمہ درج

   

راولپنڈی ۔ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ٹسٹ میچ کھیلنے والے شکیب الحسن کے لیے انتہائی بری خبر موصول ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن پر ڈھاکہ میں کپڑے کی دکان پرکام کرنے والے شخص کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ اس میں صرف شکیب ہی نہیں، بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ سمیت جملہ 500 افرادکو ملزم بنایا گیا ہے۔ شکیب اس وقت راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ کھیل رہے ہیں ۔بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکیب کے خلاف ڈھاکہ میٹروپولیٹن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ درج کرنے والے شخص کا نام رفیق الاسلام ہے، جو ڈھاکہ میں احتجاج کے دوران مارے جانے والے ایک شخص کا باپ ہے۔ شکیب الحسن بنگلہ دیش عوامی لیگ کے رہنما تھے جو شیخ حسینہ کی جماعت تھی۔ بنگلہ دیش میں بغاوت کے بعد شیخ حسینہ ملک سے باہر چلی گئیں۔
لنکا ۔ نیوزی لینڈ ٹسٹ 6 دن کا
دبئی: سری لنکا کا اگلے ماہ گال میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹسٹ چھ دن کا میچ ہو گا جس میں جزیرے کے ملک میں صدارتی انتخابات کی وجہ سے آرام کا دن ہوگا۔ جمعہ کو آئی سی سی کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ ٹسٹ جو18 ستمبرکو شروع ہونا ہے، 21 ستمبر کو آرام کا دن ہوگا۔