دبئی : بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن اور ویسٹ انڈیز کی کپتان اسٹیفن ٹیلر کو آئی سی سی کی جانب سے جولائی کے مہینے کے بہترین کھلاڑیوں کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ شکیب الحسن نے تینوں طرز کی کرکٹ میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کرتے ہوئے زمبابوے کے خلاف ٹیم کی سیریز کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا۔ شکیب نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ونڈے میں ناقابل تسخیر 96 رنز اسکور کرنے کے علاوہ تین وکٹیں بھی حاصل کی تھی۔