شکیب نمبر3 پر بیٹنگ کے خواہاں

   

ڈھاکہ ۔11 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں موثر طریقے سے بیٹنگ کرنے کے لئے نمبر تین پر بیٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی ویب سائٹ کے مطابق شکیب نے کہاکہ ایک وقت تھا جب مجھے بیٹنگ کرنے کیلئے شروع کے دس اوورز میں آنا پڑتا تھا پھر چاہے میں نمبر پانچ پر ہی کیوں نہ بیٹنگ کرتا لیکن اب حالات بدل گئے ہیں اور اگر میں نمبر پانچ پر بیٹنگ کرتا ہوں تو مجھے 35 یا 40 اوور سے پہلے پچ پر آنے کا موقع نہیں ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے لئے شروع میں بیٹنگ کرنا ہی بہتر ہے۔ میں ذاتی طور پر کہہ رہا ہوں کہ میں نمبر تین پرکھیلنا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کے بارے میں کوچ اسٹیو روڈیز اور کپتان مشرف مرتضی کو بھی بتا دیا ہے۔ اگرچہ مجھے ٹیم کے لئے کہیںبھی کھیلنے میں پر کوئی دقت نہیں ہے۔