ڈھاکہ۔بدعنوانی کے معاملے میں پابندی کا سامنا کرنے والے بنگلہ دیش کے اسٹارآل راؤنڈر شکیب الحسن کے اس سال سری لنکا کے دورے کے لئے ٹیم میں واپس آنے کی امید ہے ۔ شکیب پر پابندی29 اکتوبر کو ختم ہوگی۔شکیب سری لنکا کے خلاف مجوزہ تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا حصہ بن سکتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے ہیڈکوچ رسل ڈومنگو کے مطابق شکیب کی کرکٹ کے میدان میں واپسی کا انحصار ان کی فٹنس پر ہوگا۔ کوچ کے مطابق ایک سال تک ٹیم سے شکیب کی عدم موجودگی باقی ٹیم کھلاڑیوں سے مختلف نہیں ہے جو6-7 ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔ ڈومینگو نے کہا کہ میرے خیال میں شکیب کو ایک سال کے لئے ٹیم سے باہر ہونا باقی ٹیم کھلاڑیوں سے زیادہ مختلف نہیں ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ فٹنس کے لحاظ سے ایسے معیارات ہیں جن کو حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔