ڈھاکہ۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) اگلے ماہ بنگلہ دیشی ٹیم کو ہندوستان کا دورہ کرنا ہے لیکن اس سے پہلے بنگلہ دیشی کھلاڑی اور بورڈ اپنی ہی پریشانیوں سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔ پہلے تنخواہ سے متعلق کئی مطالبات کو لے کر کھلاڑی ہڑتال کردئے تھے اور اب شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھلے ہی ٹیم ہڑتال ختم کر کے ہندوستان دورے کے لئے مشق میں جٹ گئی ہے لیکن شکیب الحسن بڑی پریشانی میں پھنس گئے ہیں۔ یہاں تک کہ بورڈ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ بورڈ نے شکیب الحسن کے خلاف وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔ دراصل، شکیب الحسن نے ٹیلی کام کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے بورڈ کے ضابطے اور شرائط کی خلاف ورزی کی جس کے بعد بورڈکو ایسا قدم اٹھانا پڑا۔ بورڈ کے صدر نجم الحسن نے کہا کہ اگر شکیب الحسن نے اطمینان بخش جواب نہیں دیا تو ان کے خلاف سخت قدم اٹھایا جائے گا۔ مقامی ٹیلی کام کمپنی نے 22 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ ملک کے نمبر ایک آل راؤنڈر شکیب الحسن بطور برانڈ ایمبیسیڈر ان سے منسلک ہورہے ہیں۔