شکیل عامر کو پھر منتخب کرنے عوام کا فیصلہ

   

بودھن میں انتخابی مہم سے عائشہ فاطمہ عامر کا خطاب

بودھن /8 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن میں حلقہ اسمبلی بودھن بی آر ایس پارٹی کے امیدوار شکیل عامر کی اہلیہ محترمہ عائشہ فاطمہ عامر اور ٹاون صدر رویندر یادو نمائندہ کونسلر سید اشفاق علی و دیگر بی آر ایس پارٹی کے سینئیر قائدین بودھن کے مختلف بلدی حلقوں کا دورہ کرتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور بی آر ایس کے انتخابی منشور کی گھر گھر گھوم پھر کر تشہیر میں مصروف ہیں ۔ بی آر ایس قائدین نے ادعا کیا کہ حلقہ اسمبلی بودھن کی عوام شکیل عامر ایم ایل اے بودھن کی کارکردگی سے مطمین ہے ۔ انہیں تیسری مرتبہ رکن اسمبلی بودھن منتخب کرنے بودھن کے رائے دہندے فیصلہ کرچکے ہیں ۔

چیف منسٹر
آج کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی
داخل کریں گے
کاماریڈی :8؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو 9 نومبر کو کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے بحیثیت بی آرایس امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کل ذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچ کر آرڈی او آفس میں بحیثیت امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کریں گے ۔ بعدازاں کالج گرائونڈ پر ایک بڑے جلسہ عام سے مخاطب کریں گے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے بی آرایس کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے چیف منسٹر چندرشیکھر رائو اور کانگریس کی جانب سے پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی مقابلہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے ریاست کی نگاہیں کاماریڈی پر مرکوز ہے ۔