ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر شہادت حسین کو 18مہینے کی پابندی کے بعد مسابقتی کرکٹ میں واپسی کی منظوری مل گئی ہے ۔بنگلہ دیش کے شہادت حسین نومبر2019 میں فرسٹ کلاس میچ کے دوران ٹیم کے ایک ساتھی کو طمانچہ مارنے کے لئے پانچ سال کی پابندی کے 18مہینوں بعد کھیلتے نظر آئیں گے ، ان کی پابندی کم ہونے کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے ۔حسین کو 18مہینے سے زیادہ پابندی میں نہیں رہنا پڑے گا۔ وہ اپنی پانچ سال کی پابندی کے 18مہینے مکمل کرچکے ہیں۔دراصل حسین نے فروری میں بی سی بی سے اپیل کی تھی کہ انکی پابندی کم کی جائے تاکہ وہ اپنا کیریر پھر سے شروع کرسکیں اور اپنی ماں کے کینسر کے علا ج سے متعلق اخراجات کو برداشت کرسکیں۔ بی سی بی کے عہدیدار نے کہاکہ شہادت کی پابندی کم کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ بہت پریشانی میں ہیں۔ان کی ماں کوکینسر ہے ۔ وہ ابھی کرکٹ نہیں کھیل رہے ہیں اس لئے جب انہوں نے مجھے بتایا تو میں نے کچھ ڈائرکٹروں سے بات چیت کی۔ ہم نے بی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی سے درخواست کی ہے ۔ ہمیں ان سے مثبت ردعمل ملنے کی امید ہے ۔ میں نے بورڈ کے صدر کو بھی مطلع کردیا ہے اور وہ بھی اس پرمثبت ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ وہ این سی ایل (نیشنل کرکٹ لیگ) میں کھیل سکتے ہیں۔خیال رہے کہ نومبر 2019 میں حسین نے ٹیم کے ایک ساتھ عرافات سنی جونیئر کو کھلنا میں ایک این سی ایل میچ کے دوران طمانچہ مارا تھا۔