حیدرآباد /31 مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے شہادت حضرت علیؓ کے ضمن میں کل یکم اپریل پیر کو اختیاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ سکریٹری جی اے ڈی ایم رگھونندن راؤ نے جی او آر ٹی 560 جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ شہادت حضرت علیؓ کی اختیاری تعطیل 31 مارچ اتوار کی بجائے یکم اپریل پیر کو رہے گی۔ سی ای او وقف بورڈ نے20 رمضان کو شہادت حضرت علیؓ کے ضمن میں اختیاری تعطیل میں تبدیلی کی درخواست کی تھی۔ حکومت نے 12 ڈسمبر کو جو احکام جاری کئے تھے ان میں 31 مارچ اختیاری تعطیل تھی۔ رمضان کی تاریخ کے اعتبار سے حکومت نے اختیاری تعطیل تبدیل کردی ہے۔1