اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردیا گیا۔دونوں باپ بیٹے کو کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کیا گیا ہے۔ 2 دسمبر کو ان کی جیل واپسی ہو گی۔پیرول کے دوران پولیس کے بغیر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کہیں نہیں جاسکیں گے۔