اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم محمد شہبازشریف سے فلسطین کے سبکدوش ہونے والے سفیر احمد جواد عبد العزیز رابعی نے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے فلسطینی عوام اور ان کے حق خود ارادیت کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں معصوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40000 سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید اور 90000 سے زائد زخمی ہوئے۔