لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہبازشریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات کو رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔شہبازشریف نے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ تحقیقات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ درخواست میں نیب اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں ایف آئی اے کی تحقیقات کو غیر قانونی قراردینے اور مقدمے کو خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔شہباز شریف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکا جائے، جبکہ ایف آئی آر نمبر39/ 20 خارج کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام پر 2 کیس نہیں بنائے جاسکتے۔ ایف آئی اے کی تحقیقات میں اب تک شہباز شریف کا کوئی بے نامی اکاؤنٹ سامنے نہیں آیا۔منی لانڈرنگ کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے، لہذا ایف آئی اے کو اس کیس کی تحقیقات سے روکا جائے۔