شہباز شریف کا دورۂ سعودیہ متوقع

   


اسلام آباد : نئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف توقع ہے کہ اپنے اوّلین بیرونی سفر پر سعودی عرب اور چین کا دورہ کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایک لیڈر نے بتایا کہ روایتی طور پر کسی بھی پاکستانی وزیراعظم کا پہلا بیرونی دورہ سعودی عرب اور چین کو ہوتا آیا ہے کیوں کہ دونوں اقوام کے ساتھ پاکستان کے کلیدی روابط ہیں۔ شہباز شریف سعودی قیادت سے ملاقات کے بعد عمرہ کرینگے۔