شہباز شریف کورونا سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

لاہور، 11جون(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ۔ نواز (پی ایم ایل۔این) کے صدر اور نیشنل اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر شہباز شریف کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔پارٹی کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے جمعرات کو مسٹر شریف میں انفیکشن کی تصدیق کی ہے ۔کینسر کی جنگ جیت چکے 69سالہ شریف گھر میں کورنٹائن میں ہیں۔جیو نیوز سے بات چیت میں پی ایم ایل۔این کے نمائندے عطا نے کہاکہ معمولی علامات نظر آنے کے بعد مسٹر شریف نے خود کی کورونا جانچ کرائی تھی۔ 10جون کو آئی رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔