شہباز شریف کورونا پازیٹو دعائوں کی اپیل

   

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف بیرون ملک دورے سے واپسی پر کوونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔یہ بات منگل کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنی ایک ٹوئٹ میں بتائی۔انہوں نے بتایا کہ دو روز سے وزیر اعظم کی طبیعت ناساز تھی، ڈاکٹر کے مشورہ سے کورونا ٹسٹ کروایا جو پازیٹو آیا۔ انہوں نے عوام اور کارکنوں سے وزیراعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔