اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کو قطری ہم منصب عبدالرحمن بن جاسم نے فون کیا اور خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔ہندوستان کے پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد دنیا بھر سے پاکستان سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔قطری وزیراعظم عبدالرحمن بن جاسم نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیفلیون کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کے عزم کو سراہا اور کہا کہ قطر خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ قطر کے وزیراعظم نے ہندوستان کے حملے میں پاکستان کے معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ شہباز شریف نے قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پاکستان میں 6مقامات پر میزائل حملے اشتعال انگیز ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی شفاف عالمی تحقیقات کی پیشکش کی ۔