بیجنگ : چینی صدرژی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کیانگ نے شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔چینی صدر نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں اور پاکستان اور چین مل کر سی پیک کا اپ گریڈ ورڑن بنائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک مل کر اپنے عوام کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کر سکتے ہیں۔چین کے وزیر اعظم لی کیانگ نے بھی اپے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم منتخب ہونے پر شہباز شریف کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں آج وزیراعظم کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف بھاری اکثریت کے ساتھ وزیراعظم منتخب ہو گئے۔
