شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت

   

Ferty9 Clinic

دوشنبہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے لیے روانہ ہو گئے ۔سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (سی ایچ ایس) کے اجلاس اور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ، ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ہوں گے ۔