ابوظہبی، 13 جون (یو این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے پاکستان اور ہندوستان کشیدگی میں تعمیری کردار پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ہندستان کے درمیان کشیدگی میں تعمیری کردار پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں یو اے ای کے مثبت کردار کو سراہا۔