نیویارک ۔ یکم ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ائرپورٹ پر شہد کی بوتلوں کو
Methamphetamine
سمجھ کر حکام جمائیکا کے ایک شہری کو 82 دن تک جیل میں قید رکھا ۔ یہ شخص اپنے ساتھ شہد کی بوتلیں لیجا رہا تھا ۔ دو مرتبہ لیب ٹسٹ کرنے پر اس میں کوئی متنازعہ شئے موجود ہونے کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور لیان ہاوٹن نامی اس شخص کو رہا کردیا گیا ۔ اس شخص نے کہا کہ وہ اس گرفتاری پر دو ملازمتوں سے محروم ہوگیا ہے اور اس کی زندگی تباہ ہوگئی ہے ۔
