اس کی تین قسمیں ہیں:پہلی قسم،ملکہ مکھی :اس کے پیدا ہو کر بڑا ہونے تک 16 دن لگتے ہیں ،اس کی زندگی2سے 3 سال کی ہوتی ہے۔دوسری قسم، مَکّھے(ڈرونز):ان کوپیدا ہوکربڑے ہو نے تک24 دن لگتے ہیں،ان کی زندگی دو ہفتے کی ہوتی ہے۔تیسری قسم، مزدور مکھی(ورکر)،21دن میں بڑی ہوتی ہے،اور6ہفتے تک زندہ رہتی ہے۔ایک چھتّے میں تقریباًپچاس ہزار مکھیاں ہوتی ہیں۔ملکہ مَکّھی کا کام صرف انڈے دینا ہے۔ایک چھتّے میں ایک سے زیادہ ملکہ مکھیاں پیدا ہوجائیں ، تو ایک مکھی کا فرض ہرتا ہے کہ وہ اپنی سب بہنوں کو ختم کر دے۔ملکہ مکھی اپنے چھتّے سے دور جا کردوسرے مَکھے تلاش کرتی ہے۔ مَکّھے ، ملکہ مکھی کو ڈھونڈ کر ان سے ملتے ہیں اوراس کے بعد فوراً ہی مرجاتے ہیں۔پھرملکہ اپنے چھتّے میں واپس آکر اس کے ہر خانے میں ایک انڈہ دیتی ہے،تین سے چار دن میں اس میں سے لاروا نکلتا ہے، جس کو مزدور مکھی کھلاتی ہے۔جب کئی مرتبہ جون تبدیل کرنے کے بعد لاروا بڑا ہوجاتا ہے توآخر میںپیوپا میں تبدیل ہو جاتا ہے۔پیوپا کے اندردو ہفتے تک زبردست تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں، جس کے بعد وہ مکھی بن کر اپنے سخت اور مْردہ خَول کو توڑ تی ہے اور خانے سے باہرآجاتی ہے۔