حیدرآباد21ستمبر(یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ حیدرآبادمیں آئندہ پانچ دنوں کے دوران بارش کاامکان ہے ۔ شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی اوڈیشہ۔مغربی بنگال۔ بنگلہ دیش کے ساحل سے متصل علاقوں میں طوفانی گرداب بناہوا ہے جس کے زیر اثر حیدرآبادکے علاقوں ملک پیٹ، سنتوش نگر،چندرائن گٹہ، چارمینار،فلک نما اور راجندرنگر علاقوں میں اوسط تا شدید بارش کا آئندہ 24گھنٹوں کے دوران امکان ہے جبکہ آئندہ دودنوں کے دوران شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا۔