شہرمیں بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد : ساحلی آندھراپردیش اور آس پاس کے علاقوں میں ہوا کے گردابی طوفان کے نتیجہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں ن ے بتایا کہ اس کے زیر اثر تلنگانہ کے بعض مقامات پر 30 تا 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ ریاست کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ حیدرآباد اور آس پاس کے علاقوں میں مطلع عام طور پر جزوی رہے گا۔ ایک یا دو مرتبہ ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہر کے درجہ حرارت 39 اور 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ اسی دوران ریاست کے بعض اضلاع میں بارش بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔