ہر اتوار کو وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا خصوصی پروگرام، ضلع کلکٹر و دیگر کی شرکت
کریم نگر ۔ /10 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہر اتوار کو صبح 10 بجے 10 منٹ آپکیلئے ، آپکے گھر ، آپکے شہر میں امراض کے انسداد کیلئے صفائی اقدامات کریں ، ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق و انفارمیشن ٹکنالوجی تاراکا راماراؤ کی ہدایت ۔ ریاست تلنگانہ میں سب سے قبل کورونا متاثرہ کیسوں کے اندراج کے فی الفور کورونا کے تدارک کیلئے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ٹھوس اقدامات کے ساتھ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لائحہ عمل پر عمل آوری کی گء، ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کا بیان۔بروز ہفتہ ریاستی وزیربلدی نظم ونسق کے تاراکا راما راؤ نے کورونا و دیگر امراض کے تدارک کیلئے روبہ عمل لائے جانے والے اقدامات کے متعلقہ سمعی و بصری اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہر اتوار ریاست تلنگانہ کے ہر دیہات ، شہر میں ڈرائی ڈے Dryday مناتے ہوئے ایک خطرہ آلودہ پانی بھی جمع نہ ہونے دیا جائے اسکے لئے عہدیداران خصوصی توجہ مرکوز کریں۔اس پر ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے مخاطب ہوتے ہوئے اطلاع دی کہ ضلع میں تمام تر اقدامات کئے جاچکے ہیں لائحہ عمل کے ساتھ ہدایات پر عمل آوری کی جائیگی۔ وزیر موصوف نے مزید کہاکہ ڈینگو ، چکن گنیا ، کلارا جیسے امراض کی وجہ مچھروں کی افزائش ہے ، انہوں نے مچھروں کے انسداد کیلئے ہر اتوار 10 بجے 10 منٹ اپنے گھر اور اطراف و اکناف جمع شدہ آلودہ پانی کو صاف کرنے کی عوام سے اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہیکہ وہ آلودہ پانی کو جمع ہونے سے روکیں۔ علاوہ ازیں ائیر کولر میں جمع پانی ، ریفریجریٹر کے ڈراپ پیان کے پانی کو نکالکر صفائی کریں۔ گھر کے سامنے پیچھے کے علاقوں میں ٹوٹے ہوئے مٹی کے کنڈے ، ڈبّے ، ڈرم میں موجود آلودہ جمع پانی کو نکالیں۔ اطراف واکناف موجود جنگلی گھاس کی صفائی ، گھروں کے عوور ہیڈ ٹینکوں کی صفائی کریں۔ وزیر موصوف نے کل ہی سے اس تحریک کا آغاز کرنے ہر اتوار جمع آلودہ پانی کی صفائی کرنے ، امراض کی وجہ بننے والے مچھروں کے انسداد کے ساتھ اپنے علاقہ کو صحت مند شہر میں تبدیلی کے عہد کے ساتھ جوش آغاز کی عوام سے اپیل کی۔ اس اجلاس میں مونسپل کمشنر کرانتی ، مونسپل ای ای بھدریا و دیگر نے شرکت کی ۔
