شہروں میں جدید نوعیت کے بیت الخلاء کی تعمیر کریں

   

شہری ترقیات کے تحت کریم نگر میں اراضیات کی نشاندہی، ریاستی وزیر گنگولا کملاکر
کریم نگر۔ شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کی ریاستی وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولا کملاکر نے ہدایت دی۔ بروز جمعرات ریاستی وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولاکملاکرنے ماناکنڈور ، چپہ دنڈی، راما گنڈم رکن اسمبلی بالا کشن ، سنکے روی شنکر ، ستیش بابو ، مئیر سنیل راؤ ،ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا کے ہمراہ امبیڈکر اسٹیڈیم میں عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے منعقدہ بھومی پوجا پروگرام میں شرکت کی۔ بعد بھومی پوجا وزیر موصوف نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امبیڈکر اسٹیڈیم میں بیت الخلاء کی تعمیر سے یہاں سیر و تفریح کیلئے آنے والے عوام کوبیت الخلاء کی حاجت پر شاپنگ مال یا ہوٹل کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ریاستی وزیر اعلی نے (پٹّا نا پرگتی )شہری ترقیاتی پروگرام میں شہروں میں جدید نوعیت کے حامل بیت الخلاء کی تعمیر کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت کریم نگر کارپوریشن میں 15 بیت الخلا ء کی تعمیر کیلئے اراضیات کی نشاندہی کی گئی۔ انکے تعمیری کاموں کا بھومی پوجا کے سا تھ آغاز کیا جائیگا۔ یہ بیت الخلاء جدید نوعیت کے ہونگے ، بیت الخلاء کی صفائی کے متعلق اقدامات کی ذمہ داری مونسپل عہدیداران کی ہوگی ۔ ان 15 بیت الخلاء کے تعمیری کاموں کو 14 اگسٹ تک مکمل کرلیا جائیگا ان 15 بیت الخلاؤں میں 105 سیٹس ہوں گے علاوہ ازیں لڑکیوں و خواتین کیلئے خصوصی کمرہ دستیاب ہوگا اور معذور افراد کیلئے جدید نوعیت کے خصوصی سیٹس دستیاب ہوں گے۔ اس اجلاس میں ماناکنڈور ، چپہ دنڈی، راما گنڈم رکن اسمبلی بالا کشن ، سنکے روی شنکر ، ستیش بابو ، مئیر سنیل راؤ ،ضلع کلکٹر کریم نگر ششانک، مونسپل کمشنر کرانتی ، کارپوریٹرسردار رویندر سنگھ و دیگر نے شرکت کی۔