ہریتا ہارم سال حال کے امور پر بلدی کمشنروں کے ہمراہ ضلع کلکٹر کا ویڈیو کانفرنس
پداپلی ۔ 12جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہروں میں ہریتا ہارم (شجر کاری) سے متعلق بہتر لائحہ عمل تیار کرنے کی ضلع کلکٹر سِکتا پٹنائک نے متعلقہ عہدیداروں کو تکید کی. میاواکی پودوں کا طریقہ کار’ ہریتا ہارم 2020 لائحہ عمل سے متعلقہ امور پر بروز جمعرات ضلع کلکٹر نے بلدی کمشنروں کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا. اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال این ٹی پی سی میں عمل پیرا میاواکی طریقہ کار ثمر آور ثابت ہواہے. لہذا جاریہ سال تمام بلدیات میں میاواکی طریقہ کار سے پودوں کی افزائش کے لئے لائحہ عمل تیار کریں. ضلع میں موجود صنعتوں کی مدد سے بلدیات میں میاواکی طریقہ کار کے ذریعہ پودوں کی افزائش سے متعلق لائحہ عمل تیار کریں. میاواکی طریقہ کار کے اطلاق کے لئے موزوں جگہوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی. ہریتا ہارم 2020 کے لئے عمل کئے جانے والے حکمت عملی سے متعلق ضلع کلکٹر نے تبادلہ خیال کیا. انھوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں حکومت کی جانب سے طئے کردہ مقاصد کے حصول کے تحت شجر کاری کے لئے موزوں جگہوں کا انتخاب کریں. بلدیات میں مناسب پودوں کا انتخاب کرنے’ اپروچ سڑکوں ‘ داخلی سڑ کوں کے دونوں جانب اور خالی جگہوں پر پودے لگاکر ان کی حفاظت کے تحت مقامی عوامی نمائندوں’ عہدیداروں کو ذمہ داری سونپنے کی ہدایت دی. نئے بلدیاتی قوانین کے مطابق تیار کردہ ہریتا لائحہ عمل پر عمل کرنے’ گرین بجٹ فنڈز کا استعمال کرتے ہوئے پودوں کی افزائش کے لئے درکار ٹری گارڈ’ پانی کی سربراہی کا انتظام کرنے کی ہدایت دی. ضلع کے مین روڈ کے دونوں جانب ‘ میڈین پر صنعتوں کے مدد سے پودے لگاکر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی. بلدیاتی سطح پر سماجی میڈیا جیسے ٹویٹر’ فیس بک وغیرہ پر میاواکی طریقہ کار اور ہریتاہارم کے تحت کئے گئے کمیونٹی شجرکاری سے متعلقہ تصاویر کو اپلوڈ کرنے کی ہدایت دی. ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا’ راماگنڈم بلدی کمشنر اودئے کمار’ سلطانہ آباد بلدی کمشنر شیام پرساد’ پداپلی بلدیکمشنر تروپتی راؤ’ منتھنی بلدی کمشنر انوپما راؤ وغیرہ نے اس کانفرنس میں شرکت کی۔