شہریت بل سے خوش نہیں ہیں بھوپین ہزاریکا کے بیٹے، لیکن بھارت رتن لینے سے انکار نہیں

   

Ferty9 Clinic

آسام کے مشہور آنجہانی گلوکار بھوپین ہزاریکا کے بیٹے تیج ہزاریکا نے شہریت بل پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی انہوں نے ان خبروں سے انکار کیا ہے کہ وہ اپنے والد کو دئے گئے بھارت رتن اعزاز نہیں  لینے والے ہیں۔

تیج ہزاریکا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، ’’ والد کے نام پر ’بھارت رتن‘ اعزاز لینے کے لئے ابھی تک مجھے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے۔ بھارت رتن ملنا ایک اعزاز کی بات ہے۔ لیکن شہریت بل نے کچھ ہی دنوں میں لوگوں کا جوش ٹھنڈا کر دیا ہے‘‘۔

بھوپین ہزاریکا کے بیٹے تیج ہزاریکا کا کہنا ہے کہ شہریت کو لے کر ایک بل کو پاس کرنے کا منصوبہ چل رہا ہے۔ جس کے لئے ان کے والد کا نام استعمال کیا جا رہا ہے۔