امپھال ۔13 فبروری۔( سیاست ڈاٹ کام ) منی پور کے دارالحکومت امپھال میں متواتر دوسرے روز امتناعی احکام لاگو ہیں جبکہ مشتعل مقامی لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر آکر شہریت بل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ عہدیداروں نے آج بتایا کہ سکیورٹی کی رکاوٹیں ریاستی دارالحکومت کے تمام وی آئی پی علاقوں میں کھڑی کردی گئی ہیں اور پولیس گاڑیوں اور مصروف مقامات پر پیدل راہروؤں کی تلاشی لے رہی ہے ۔ موبائیل انٹرنیٹ سرویس ہفتہ تک پوری ریاست میں معطل کردی گئی ہے ۔ منگل کی رات پولیس کو آنسو گیس کے شل فائر کرنے پڑے تھے تاکہ احتجاجیوں کے ایک گروپ کو منشر کیا جاسکے جو شہریت بل کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔