شہریت بل کی عدم منظوری پر آسام میں جشن

,

   

بل کے خلاف مختلف تنظیموں کے حامیوں کا احتجاج، خوشی اور جشن میں تبدیل ، آتش بازی

گوہاٹی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت کا متنازعہ شہریت ترمیمی بل 3 جون کو منسوخ ہوجائے گا کیونکہ آج راجیہ سبھا میں اس بل کو پیش نہیں کیا گیا۔ راجیہ سبھا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوا۔ بل کی عدم منظوری پر آسام بھر میں جشن منایا گیا۔ بل کے خلاف احتجاج کرنے والے تنظیموں کے حامیوں کے اندر اچانک خوشی اور مسرت کی لہر دوڑ گئی اور انہوں آتشبازی کی۔ یہ بجٹ سیشن پارلیمنٹ سیشن کا آخری سیشن تھا۔ مختلف تنظیموں کے حامیوں نے 8 جنوری کو لوک سبھا میں منظورہ بل کے خلاف احتجاج جاری رکھا تھا۔ راجستھان میں بل کی عدم منظوری کے ساتھ ہی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آتشبازی شروع کرتے ہوئے شیرینی تقسیم کی۔ لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا اور نریندر مودی، امیت شاہ، سروانندا سونووال ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔